Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون میں ترمیم سے کسے فائدہ ہوگا؟

قانون پر عمل درآمد یکم نومبر 2021 سے کیاجائے گا ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی زکوۃ ، ٹیکس او کسٹم اتھارٹی نے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے بعض نکات میں ترمیم کی منظوری جاری کی ہے۔
ان ترامیم  کے تحت حکومتی اداروں سے معاہدے کرنے والے کنٹریکٹرز کو ’واٹ‘  کٹوتی کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔
قانون پر عمل درآمد یکم نومبر 2021 سے کیاجائے گا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹیکس اتھارٹی نے قانون کی شق نمبر 20 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
ترمیم میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی کنٹریکٹرکی جانب سے سپلائی کی تاریخ اور ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے جن میں حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے سپلائز اور محتلف خدمات انجام دینے والے اداروں کو سہولت ہو گی۔ 
ایسے نجی ادارے جو حکومتی خریداری یا سروسز کی ادائیگی کےلیے پیشکشوں (ٹینڈرز) کے حوالے سے کام کرتے ہیں ان پر ٹیکس کی ادائیگی اس وقت لاگو ہو گی جب اس کا مطالبہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا اخبار 24 نے وزیر خزانہ محمد الجدعان کی ٹویٹ کا ذکر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والی نجی کمپنیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے نظام میں کی جانے والی ترمیم سے کافی فائدہ ہو گا۔ 
 وزیر خزانہ نے اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ نئی کی جانے والی ترمیم سے حکومت کی جانب سے نجی سیکٹر کو دی جانے والی مراعات قابل قدر ہیں جس سے پرائیوٹ سیکٹر کو کافی فائدہ ہوگا۔ 

شیئر: