Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی طرف سے خمیس مشیط پر ڈرون حملوں کی مذمت

حوثیوں کے اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں( فائل فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے سعودی شہر خمیس مشیط کی سول تنصیبات اور شہریوں پر حوثیوں کے ڈرونز حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر یوسف العثیمین نے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کرنے پر سعودی فضائی دفاعی نظام کی مہارت کی تعریف کی ہے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’او آئی سی، حوثیوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور ان کی مدد کرنے والوں، انہیں رقم اور ہتھیار فراہم کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں‘۔ 
انہو ں نے کہا کہ’ سعودی عرب ملکی امن و استحکام، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کے لیے حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جو اقدامات کرے گا او آئی سی تائید و حمایت کرے گی‘۔ 
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور یمنی حکومت  نے بھی الگ الگ بیان جاری کرکے حوثیوں کے ڈرونز حملوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ حوثیوں کی جارحیت بند کرانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

شیئر: