Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک سفر کے لیے دو خوراکیں اور سفری پابندی والے ممالک سے براہ راست پروازوں سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے اہم خبریں

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایکسپو دبئی میں سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا- (فوٹو: ٹوئٹر)
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے سمارٹ فونز پر فنگرپرنٹ کی سہولت، اونٹوں کی پلا سٹک سرجری کرنے والے کی گرفتاری، جازان میں شہری کی گاڑی کو آگ لگانے والے کی گرفتاری، دبئی ایکسپو میں سعودی پویلین، آرامکوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے، اندرون ملک سفر کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں اور سفری پابندی والے ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت کی خبریں اہم رہیں۔
سمارٹ فون پر فنگر پرنٹ، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ زائرین فائدہ اٹھائیں گے
سعودی وزارت خارجہ کے سیکریٹری تیم الدوسری کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت کے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے سمارٹ فونز پر فنگرپرنٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بنیادی مقصد انہیں آسانی فراہم کرنا ہے۔
سمارٹ فون پر فنگر پرنٹ کا ریکارڈ جمع کرنے کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ عازمین اور عمرہ زائرین مستفیض ہوں گے جبکہ سال 2030 تک یہ تعداد 3 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

گاونٹوں کی خوبصورتی کے لیے پلا سٹک سرجری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی پولیس نے اونٹوں کو زیادہ قیمت پرفروخت کرنے کی غرض سے ان کی پلاسٹک سرجری کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
عربی جریدے ’عکاظ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل محمد الشھری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ’اونٹ کلب‘ کے تعاون سے ریجن میں غیر قانونی طریقے سے اونٹوں کی پلاسٹک سرجری کرنے والے کو مصری کوحراست میں لیا ہے جو وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم ہےـ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

جازان میں شہری کی گاڑی کو آگ لگانے والا شخص گرفتار

جازان پولیس نے شہری کی گاڑی پر آگ لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر رائد حکمی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی چوتھی دہائی میں ہے‘۔

’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاجائے گا‘۔
واضح ہے کہ جازان ہائی وے پر گرفتار شدہ شخص نے مسجد کے باہر گھڑی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گیا تھا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ابوظبی کے ولی عہد کا ایکسپو دبئی میں سعودی پویلین کا دورہ

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایکسپو دبئی میں سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا- اس موقع پر ان کا استقبال سعودی وزیر مملکت اور رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد نے کیاـ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے شہزادہ ترکی بن محمد کے ہمراہ ایکسپو دبئی میں لگائے گئے سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا- اس دوران انہیں پویلین میں رکھی گئی اشیا اور پروگراموں کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیاـ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی آرامکو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ’ایپل‘ کو پچھاڑنے کی راہ پر گامزن

سعودی آرامکو کے حصص میں عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے اضافہ ہوا جس سے دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی دنیا کی سب سے قیمتی کارپوریشن بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بدھ کو ریاض کے تداول ایکسچینج میں آرامکو کے شیئر کی قیمت بڑھ کر38 سعودی ریال (10.13 ڈالر) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے کمپنی کی مالیت 2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی اور یہ پیش رفت نے ’ایپل‘ سے اس کے فرق کو کم کر دیا جو کہ فی الحال سب سے زیادہ مالیت یعنی 2.32 ٹریلین ڈالر  مالیت کی حامل کمپنی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

حج اور عمرے کے ویزے کےلیے فنگر پرنٹ کی سہولت سمارٹ فون پر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عمرہ اور حج ویزے کی کارروائی کو مزید آسان بناتے ہوئے زائرین کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت اسمارٹ فون پر فراہم کرنے کے سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی سروس کا مقصد بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین اور عازمین حج کو ویزے کے حصول کے مرحلہ کو مزید آسان بنانا ہے۔
نئے سسٹم کے ذریعے عمرہ زائرین اور عازمین حج اپنے فنگر پرنٹ اور آئی اسکین کا ڈیٹا اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اپ لوڈ کراسکیں گے جس سے انہیں فنگر پرنٹ کے مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

اندرون مملکت سفر کےلیے اتوار سے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی

سعودی عرب میں سول ایوی ایشن کے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ اندرون مملکت سفر کےلیے اتوار سے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اندرون مملکت سفر کرنے والوں کے لیے دس اکتوبر 2021 سے ویکسینیشن کی دونوں خوراکوں کا نظام فعال ہو جائے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب کو انڈیا سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ کی تجویز
سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو انڈیا سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے جو یونان اور قبرص تک پھیلی ہوئی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 12 سے 14 نومبر کے درمیان دبئی میں متعدد ممالک کے حکام آبی گزر گاہ  کے امکانات پرغور کیا جائے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 سفری پابندی والے ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت

سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک سے متعدد زمروں میں شامل افراد کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی ہے اور 18 برس سے کم عمر کے سعودیوں کے سفر بحرین پر عائد پابندی اٹھالی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے منگل کو بیان جاری کرکےمیں کہا ہے کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسلسل غیر معمولی کوششیں کررہی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

شیئر: