Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فجیرا کے قریب زیرسمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ متاثر

پی ٹی سی ایل ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے دبئی کے قریب 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ سست ہو گئی ہے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے سبب انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 40 ٹیرابائیٹ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
 

شیئر: