Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

کراچی ... سعودی عرب کے قریب زیر آب کیبل آئی ایم ای وی ای میں خرابی سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سسٹم میں خلل پیدا ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق ہند سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ 13 ہزار کلو میٹر طو یل آئی ایم ای وی ای کیبل میں جدہ کے قریب سمندر میں خرابی آئی ہے پہلے سے خراب ایک اور عالمی کیبل کی خرابی بھی دورنہ کی جاسکی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق عالمی کنسورشیم تکنیکی خرابی اوربحالی کے وقت کا تعین کررہا ہے تاہم پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کو دوسرے کیبلز پر منتقل کررہا ہے۔کیبل سسٹم میں خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے دفاتر کے کاموں میں خلل پیدا ہورہا ہے۔

 

شیئر: