Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی، سعودی شہری 26 ملین ریال کا مقروض ہو گیا

سعودی شہری نام کے عوض ماہانہ 5 ہزار ریال وصول کررہا تھا- (فوٹو: اخبار 24)
تجارتی پردہ پوشی کی وجہ سے سعودی شہری 26 ملین ریال کا مقروض ہو گیاـ عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی نے سعودی شہری کے نام سے کنٹریکٹنگ کا کام کیا اور قرض سعودی کے نام چڑھتا گیاـ 
سبق نیوزکے مطابق عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی نے سعودی شہری کے نام سے تعمیراتی و کنٹریکٹنگ کمپنی قائم کی اس کے عوض شہری کوماہانہ 5 ہزار ریال ادا کیےـ 
کمپنی کا اصل مالک غیر ملکی تھا جس نے متعدد ٹھیکے کنٹریکٹ کمپنی کے نام پر کیے جن کی ادائیگی کی ذمہ داری سعودی شہری پر رہی۔
غیر ملکی نے سعودی شہری کے نام پر قائم کمپنی کے اکاؤنٹ سے مختلف آلات قرض پر خریدے اور ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس پر کمپنیوں نے سعودی شہری کے خلاف مالیاتی ادارے میں کیس کیا جب شہری کو طلب کیا گیا تو اس نے بھاری قرض کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیاـ 
وزارت تجارت نے کمپنی کے مالک سعودی شہری اور غیر ملکی کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں تحقیقات کے لیے طلب کرلیاـ وزارت نے کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا جہاں سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گاـ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: