Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے نام سے کاروبار، غیر ملکی کو بے دخل اور بلیک لسٹ کیا جائے گا 

مصری شہری تعمیراتی ساما ن کا کاروبار سعودی کے نام سے کررہے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے خمیس مشیط میں تعمیراتی سامان غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والے غیر ملکی اور اسے کاروبار کرانے والے سعودی کی تشہیر کرائی ہے۔
سعودی کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی کو بے دخل اور بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصری شہری تعمیراتی سامان اور ٹائلز وغیرہ کا کاروبار سعودی کے نام سے کررہے تھے۔ اس پر وہ مقامی شہری کو مقررہ رقم ادا کر رہے تھے۔
ابہا کی عدالت نے سعودی کے نام سے غیر ملکی کے کاروبار کے ثبوت مل جانے  پر ایک لاکھ ریال جرمانے، سعودی کو ڈھائی ماہ اور مصری کو چار ماہ قید، کاروبار بند کرنے، لائسنس منسوخ کرنے، ٹیکس، زکوٰۃ و فیس ادا کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

شیئر: