Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی برقرار

والدین اس حوالے سے وزارت سے استفسار کررہے ہیں- (فوٹو سبق)
وزارت حج و عمرہ نے پھر کہا ہے کہ ’بارہ سال سے کم عمر بچوں کو مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی برقرار ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے خدمات اور کمیونیکیشن سینٹر نے یہ وضاحت والدین کی جانب سے وزارت حج وعمرہ سے کیے جانے والے استفسار کے جواب میں جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حرمین کی انتظامیہ نے گذشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کیا ہوا ہے۔
کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دی تھی۔
 عمرے کا اجازت نامہ ’اعتمرنا‘ ایپ سے حاصل کیا جاتا ہے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: