Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات کا صوبہ سندھ میں طبی مہم کا آغاز

اماراتی امدادی پروگرام کے تحت پاکستان میں پولیو ویکسین بھی لگائی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ’اماراتی فلاحی‘ کے نام سے طبی مہم کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے شروع کی گئی طبی مہم کا مقصد غریبوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
متحدہ عرب امارات پاکستان میں کئی طبی مہم اور فلاحی امدادی پروگرام چلاتا ہے۔
پیر کو کراچی میں عرب امارات کے قونصل خانے نے کہا تھا کہ پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ مل کر نئی مہم چلائی جا رہی ہے۔
کراچی میں اماراتی قونصل خانے نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اماراتی فلاحی مہم سے صوبہ سندھ میں جاری مشن کی نئی سٹیج کا آغاز ہو گیا ہے تاکہ غریب مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔
ٹویٹ کے مطابق ’شیخ زاید کے نقش قدم پر‘ کے نعرے پر شروع ہونے والی مہم پاکستان کی وزارت صحت اور اماراتی قونصل جنرل کے ساتھ مل کر چلائی جا رہی ہے۔
عرب امارات اور پاکستان نے سنہ 2008 میں دو سو ملین ڈالر کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ امارات پاکستان امدادی پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا سکے۔
پروگرام کے پچھلے مرحلوں میں پولیو ویکسین مہم بھی شامل تھی جو سنہ 2011 میں ابو ظہبی کے حکمران شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے لانچ کی تھی۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی امدادی پروگرام کے تحت 2014 سے دسمبر 2020 کے درمیان پانچ سال سے کم عمر کے 86 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کو پولیوں ویکسین لگائی گئی تھی۔

شیئر: