Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایکسپو میں خوبصورت اور دلکش عربی حروف سے جڑے بینچز

سیاحوں کو انہیں خاص طور پر دیکھنے اور بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
دبئی میں جاری  ایکسپو 2020 میں عربی  کے  خوبصورت اور دلکش حروف تہجی کے ذریعے  بینچوں جیسی مشابہت دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  چھ ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو 2020 میں آنے والے سیاحوں کو انہیں خاص طور پر دیکھنے اور بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے۔
مخصوص خطاطی کو متعارف کرنے والے بینچز لندن کے آرکیٹکچر آصف خان اور ایمسٹرڈیم میں مقیم ٹائپوگرافر اور عربی ڈیزائنر لارا کیپٹن نے الفاظ کو فنکشنل آرٹ میں بدل دیا ہے۔

دبئی ایکسپو میں عربی جاننے والے زائرین کے لیے شاہکار ہوں گے۔ (فوٹو گلف نیوز)

اس موقع پر لارا کیپٹن نے عرب نیوز کو بتایا کہ ایک عربی ڈیزائنر کی حیثیت سے مجھے یہ تصور کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا کہ عربی حروف کیسے نظر آئیں  گے۔
انہوں نے بتایا کہ  آصف خان اور ان کی ٹیم نے میری ڈیجیٹل ڈرائنگز کو  ایک خاص اور منفرد جہت دیدی ہے۔
اس خوبصورت انداز سے عربی حرف ایک طرح کا پروڈکٹ ڈیزائن بن گیا جہاں حروف کے حصوں یا حروف کے درمیان رابطوں کو مختلف اونچائی دی گئی تاکہ بچے، بڑے لوگ سبھی آسانی سے سمجھ سکیں۔

امید ہے یہاں آنے والے سیاح ہماری اس کوشش کی تعریف کریں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

آصف خان  کی ٹیم کو ان حروف کے بینچز کے طور پر تیار کرنے کے لیےصحیح  پیمائش بھی کرنی پڑی ، اس کے بعد اس کی موٹائی کی سطح کا تعین کیا  گیا  جو اسے منفرد شکل دے سکتی تھی۔
10میٹر طویل یہ بینچ دبئی ایکسپو کے مختلف راستوں میں رکھے گئے ہیں۔ یہ بینچ مکمل طور پر تیار کرنے میں تقریبا آٹھ سے نو ماہ  کا عرصہ لگا ہے۔
لارا کیپٹن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کئی طریقوں سے منفرد رہا ہے۔ جب میری کارکردگی کی بات آتی  ہے تو  اس سوال کا جواب دینا ایک چیلنج تھا کہ عربی رسم الخط ایکسپو سائٹ پر فن پاروں کے طور پر کیسے تیار ہو سکتے ہیں۔

اس کی تیاری میں ڈیجیٹل ڈرائنگز کو ایک خاص اور منفرد جہت دی گئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

دبئی ایکسپو میں حروف  کےانتخاب کو خاص عکاسی کے لئے مختص کیا گیا  اور یہاں تک کہ ایک خاص میٹریل سے انہیں تیار کیا گیا۔ 
سیاحوں کے بیٹھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے آرام دہ ہونے کےعلاوہ یہ عربی جاننے والوں کے لیے شاہکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ثقافت کی اہم ترین شراکت ہے اور مجھے امید ہے کہ یہاں آنے والے ہماری اس کوشش کی تعریف کریں گے۔
 

شیئر: