Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ 12.5 فیصد ہوا- (فوٹو محکمہ شماریات ٹوئٹر)
محکمہ شماریات کے سروے کے مطابق گزشتہ ماہ سمتبرمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ اگست کے مقابلے میں رواں ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اعشاریہ 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا-
اخبار 24 نے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا تناسب مختلف ہے- سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ کیا گیاـ 
سروے میں  سال 2020 کا موازنہ سال رواں سے کیا گیا ہے جس کے مطابق ماہ ستمبر 2020 کا موازنہ ستمبر 2021 سے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نقل و حمل شعبہ کے نرخوں میں 5.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سب سے زیادہ اضافہ سبزیوں اور پھل کی قیمتوں میں رہا جو 12.5 فیصد تھا-
گوشت، پولٹری اورڈیری کی مصنوعات میں گرانی کا تناسب 2 فیصد رہا جو سال بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھا-
نقل و حمل کے شعبے میں اضافہ کی وجہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کو قراردیا گیا جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اضافہ 2.8 فیصد رہا- ٹیلی فون اور فیکس سروسز میں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا-
ہوٹلنگ سیکٹر میں اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صحت کے شعبے میں اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: