Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے فروغ کے لیے ’دی ریگ‘ پراجیکٹ کیا ہے؟

منصوبہ خلیج عرب کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا (فوٹو ایس پی اے)
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے کا آعلان کیا ہے۔ منصوبے کو ’دی ریگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مجوزہ منصوبہ خلیج عرب کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا جس کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 50 ہزار مربع میٹرپرمحیط ہو گا۔
مستقبل کے اس منصوبے میں متنوع اقسام کی تفریح کے علاوہ مثالی ضیافت کے خصوصی مقامات ہوں گے جبکہ بحری سپورٹس اور ایڈونچرز کے لیے بہترین مقام ہوگا۔

مجموعی رقبہ 1 لاکھ 50 ہزار مربع میٹرپرمحیط ہو گا۔( فوٹو ایس پی اے)

دی ریگ مجوزہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت قائم کیا جانے والا جدید ترین منصوبہ ہوگا جو سیاحتی شعبے و تفریحی شعبے کےلیے مرکزی حیثیت کا حامل ہو گا جس سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
منصوبے کا اہم ہدف جدید ترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ماحول کی حفاظت کرنا ہے جس کے حوالے سے مملکت مسلسل کوشاں ہے۔
سیاحتی منصوبے کے حوالے سے مستقبل میں یہ ایک اہم منصوبہ شمار ہو گا اور دنیا بھر سے سیاح یہاں گے خاص کرخلیجی ممالک کے شہری اور وہاں رہنے والے اس سیاحتی مقام پر آ کر رہنے کا منفرد تجربہ ضرور کریں گے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت یہاں سیاحوں کی سہولت کےلیے تین ہوٹل اور عالمی چین کے ریستوران تعمیر کیے جائیں گے علاوہ ازیں ہیلی پیڈ بھی بنایا جائے گا۔

شیئر: