Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ مساجد پر لاگو نہیں

’مساجد میں نمازیوں کی صحت کے بارے میں جانچ پڑتال کرنا ممکن نہیں‘ ( فوٹو: واس)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے کہا ہے کہ ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کا نفاذ مساجد پر لاگو نہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام مساجد میں پہلے کی طرح ایس او پیز پر عمل جاری رہے گا‘۔
وزارت اسلامی امور کے جازان میں دفتر میں ترجمان شیخ محمد الکریری نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ مساجد کی خصوصیت کی وجہ  سے ہے ‘۔
’عام طور پر مساجد کو بند مقامات میں شمار کیا جاسکتا ہے جہاں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگ نمازوں کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں‘۔
’مساجد میں نمازیوں کی صحت کے بارے میں جانچ پڑتال کرنا ممکن نہیں ہے اور نہ ہی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کس کو کیا بیماری ہے‘۔
’بعض اوقات مساجد میں داخلے سے پہلے توکلنا نہیں دیکھا جاسکتا جس کے ذریعہ نمازی کا سٹیٹس معلوم کیا جاسکے‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’یہی وجہ ہے کہ ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے سے مساجد کو استثنی دیا گیا ہے‘
’تاہم وزارت اسلامی امور نمازیوں میں سماجی فاصلہ ختم کرنے اور ایس او پیز میں نرمی کے لیے حالات کا جائزہ لے رہی ہے‘۔

شیئر: