Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مکمل گنجائش کے ساتھ تمام ایئرپورٹس چلانا شروع کر دیے

اتوار سے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو ان کی مکمل گنجائش کے ساتھ چلانا شروع کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلانا شروع کر دیے۔
گاکا کے ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے مملکت کے ایئرپورٹس کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلانے کے حوالے سے تمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اتوار سے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو ان کی مکمل گنجائش کے ساتھ چلانا شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے سعودی عرب میں اتوار سے ایس او پیز میں نرمی کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس ضمن میں متعدد فیصلوں پر شاہی منظوری کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’آج سے کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی نہیں ہوگی تاہم بند مقامات پر ماسک لگائے رکھنا ضروری ہوگا‘۔
جن لوگوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہیں ان کے لیے متعدد رعایتوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے ساتھ دو خوارکیں لینے والے زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں توکلنا اور اعتمرنا سے پیشگی وقت لینا ہوگا۔‘
وزارت داخلہ کے مطبق مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران تمام زائرین ماسک کی پابندی کریں گے۔
مسجد نبوی میں بھی پوری گنجائش کے ساتھ زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی جہاں موجودگی کے دوران ماسک لگائے رکھنا ہوگا۔‘

شیئر: