Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزی کے مرتکب ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن شروع

ٹرک ڈرائیور مقررہ قوانین پرسختی سے عمل درآمد کریں- (فوٹو اخبار 24)
ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پرعمل نہ کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہےـ آپریشن کے دوران مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں خلاف ورزی کے مرتکب ٹرک ڈرائیوروں کے چالان کیے جائیں گےـ 
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ آپریشن میں ٹریفک  و ہائی وے پولیس، وزارت نقل وحمل اور ٹرانسپورٹ کمیٹی  کے خصوصی یونٹس شرکت کررہے ہیں- 
ٹریفک پولیس نے آپریشن شروع کرنے سے قبل ہیوی ٹرانسپورٹ کی کمپنیوں کو مطلع کیا تھا تاکہ وہ اپنے ڈرائیوروں کو قوانین پرعمل درآمد کی پابندی کرائیں- 
ٹریفک پولیس کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے آگاہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں خلاف ورزی کے مرتکب ٹرک ڈرائیوروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ قوانین پرسختی سے عمل درآمد کریں- 
واضح رہے کہ مملکت میں ہیوی ٹرانسپورٹ خاص کر لوڈ نگ ٹرکس کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں جن کے تحت لوڈنگ ٹرکوں پرمقررہ اوقات کے علاوہ شہروں کے مخصوص علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد ہے- 
لوڈنگ ٹرکس اورہیوی گاڑیاں ازدحام کے اوقات میں شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں داخل نہیں ہوسکتیں- علاوہ ازیں ٹرکوں پر سامان لادے جانے کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں جن پرعمل کرنا اشد ضروری ہے-  
ٹریفک پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے تحت ہیوی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈرائیوروں کو شہر کے اندر مقررہ رفتار کا پابند بنائیں- علاوہ ازیں شاہراہوں ہر ٹرکوں کے لیے مخصوص لین کی پابندی کی جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: