Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیرملکی ٹرکوں کے خلاف کریک ڈاون

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ریاض میں چیک پوسٹیں قائم کی ہیں(فوٹو،اخبار 24 )
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے  سعودی عرب میں مختلف ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے غیرملکی ٹرکوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیاہے۔
ٹرک ڈرائیورز سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ قانون کے برخلاف سامان لادنے ، اتارنے اور لانے لے جانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں-
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے محکمہ امن عامہ کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں داخلے کے مختلف راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں جہاں غیرملکی ٹرکوں کی دستاویزات اور لائسنس کی چھان بین کی جارہی ہے-

پڑوسی ممالک سے آنے والے ٹرک ڈرائیورقانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی عرب کے پڑوسی ملکوں سے غیرملکی ٹرک مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت سامان لے کر گزرتے ہیں-
کئی پڑوسی ممالک کے تاجر ٹرکوں کے ذریعے سعودی عرب سامان بھجواتے اور منگواتے ہیں تاہم غیرملکی ٹرکوں کے ڈرائیور مملکت  سے گزرتے ہوئے اور کبھی کبھار مملکت سے خالی واپس جاتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے سامان لادنے  کے ٹھیکے بھی لے لیتے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے-
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیور مملکت میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شہر سے دوسرے شہر سامان پہنچانے کے ٹھیکے بھی لینے  لگے ہیں جو قانونا منع ہے-
اس سے مقامی ٹرکوں کے مالکان کو نقصان پہنچ رہا ہے اور مذکورہ کارروائی کا محرک سعودی ٹرکوں کے مالکان اور ان کی کمپنیاں ہی ہیں-

شیئر: