Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 38 نئے کیسز

اب تک چار کروڑ 46 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 18 اکتوبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 52 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 765 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 100 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار 969 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 999 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 46 لاکھ  50 ہزار 466 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: