Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں

ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں پرپابندی برقراررہے گی (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس اوپیز کی 22 ہزار 746 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ـ
سبق نیوز کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا یہ مقصد نہیں کہ احتیاطی تدابیر پر یکسر عمل نہ کیا جائے ـ
کورونا ضوابط کے حوالے سے حکومت نے کھلے مقامات پرماسک کی پابندی کو ختم کیا ہے علاوہ ازیں حرمین شریفین میں سماجی فاصلےکی پابندی کو ختم کرتے ہوئے حرمین شریفین کی مکمل گنجائش کے مطابق نمازیوں اور عمرہ زائرین کوآنے کی اجازت دی گئی ہے ـ

 بند مقامات پرماسک کی پابندی لازمی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

کرنل طلال الشلھوب نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کے لیے مقررہ پابندیاں جاری ہیں جن کے مطابق انہیں سرکاری و نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ـ
واضح رہے وزارت داخلہ نے اتوار 17 اکتوبر سے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی تھی اس حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں انہیں کھلے مقامات پرماسک کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا ـ
مالز ، شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں کے علاوہ دفاتر وغیرہ میں ماسک استعمال کرنے کی پانبدی برقرارہے ـ وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ ضوابط کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری رہیں گی ـ

شیئر: