Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بحریہ نے انڈین آبدوز کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے 16 اکتوبر کو ملکی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی انڈین آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے روک دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

 یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں بحریہ کے دور تک رسائی رکھنے والے میری ٹائم گشت کی بدولت انڈیا کی آبدوز کا پتہ وقت سے قبل ہی لگایا گیا۔  
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ واقعہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر: