Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر اور سوڈان کی مشترکہ فوجی مشقیں ’حارس الجنوب 1 ‘

دونوں ملکوں کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشقیں ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
مصر اور سوڈان کی مشترکہ فوجی مشقیں ’حارس الجنوب 1 ‘ محمد نجیب ملٹری بیس پر 29 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری افواج کے ترجمان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر مشقوں کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشقیں ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مصری بحریہ نے بحیرہ احمر میں امریکہ اور اسپین کی بحریہ کے ساتھ  بحری مشقیں کی تھیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مصری بحریہ نے اس سے قبل بحرالمتوسط کے شمال میں یونانی بحریہ کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا تھا۔

 

شیئر: