Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میلے کا آغاز ریپ سٹار پِٹ بُل کے کنسرٹ سے

ریپ سٹار پٹ بل کے کنسرٹ کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں، اس کو براہ راست نشر بھی کیا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)
اس سال کے ریاض سیزن فیسٹیول کا آغاز کیوبن نژاد امریکی ریپ سٹار پِٹ بُل کے ایسے کنسرٹ سے ہو گا جس کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔
بدھ کے روز ہونے والے اس کنسرٹ کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے تفریحی میلے کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
جس مقام پر میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہ 54 لاکھ مربع میٹر پر محیط اور 14 زونز میں تقسیم ہے، اس ماہ 16 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول 21 اکتوبر، رش گیمنگ فیسٹیول 22 سے 26 اکتوبر، کرسٹل میز لائیو ایکسپیریئنس 22 اکتوبر، گلوبل ٹاؤن فیسٹیول 27 اکتوبر، چیمپئنز آف میجگ 27 اکتوبر اور میسی 10 سرک ڈو سولیل شو 29 اکتوبر کو ہوگا۔
یہ اس میلے کا محض آغاز ہے جس میں ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کے 75 سو ایونٹس اور پروگرام ہوں گے۔
اس سال چھوٹے بچے ان کرداروں سے مل سکیں گے جو انہوں نے پہیلیوں اور نظموں میں سن رکھے ہیں۔

فیسٹیول میں ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کے 7500 ایونٹس اور پروگرام ہوں گے (فوٹو: روئٹرز)

زیادہ تر ایونٹس مفت ہیں جبکہ جن کے ٹکٹ ضروری ہے ان کی تفصیل ریاض سیزن 2021 کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
شائقین اپنا ٹکٹ توکل ایپ کے ذریعے حاصل کریں جو کہ ٹکٹس کا غلط استعمال روکنے کے فیچر بھی رکھتی ہے۔
ریاض سیزن سے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا، سیزن مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

شیئر: