Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق کے مابین فضائی سروس بحال

کورونا کے باعث فضائی سروس دوبرس سے معطل تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا کی وبا کے باعث سعودی عرب اور عراق کے مابین تقریبا دو برس سے معطل فضائی سروس جمعرات کی شب بحال کردی گئی ـ
ویب نیوز سبق نے عراقی وزارت نقل وحمل کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عراق اور سعودی عرب کے مابین فضائی سروس معمول کے مطابق بحال کی جارہی ہے جو گزشتہ 2 برس سے کورونا وائرس کی وبا کے باعث معطل تھی ـ
دریں اثنا عراقی نیوز ایجنسی ’واع ‘ نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ عراقی عمرہ زائرین کو مملکت لانے اور لے جانے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فضاُی سروس بحال کی جارہی ہے ـ
عراقی نیوز ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مالک کے مابین مقررہ ضوابط طے کیے جانے کے بعد فضائی سروس مقررہ ایس اوپیز کے تحت بحال کی جارہی ہے ـ
سعودی عرب اور عراق کے مابین فضائی سروس بحال ہونے سے عراقی عمرہ زائرین کو بھی سہولت ہو گی ـ عمرہ زائرین کو کورونا ضوابط کے بارے میں مطلع کردیاگیا ہے ـ
واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے بعد دیگر ممالک کی طرح مملکت میں بھی بین الاقوامی فضائی سروس معطل کردی گئی تھی ـ

شیئر: