Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی 100 سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 190 ہوگئی ہے(فائک فوٹو اے ایف پی)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو ررہے ہیں۔ سنیچر 23 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 88 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 190 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 99 ہزار 806  ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 119 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  33 ہزار 127 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 129 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 12 ہزار 376 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار 14 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: