Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز 100 سے بھی کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 106 ہوگئی ہے(فائل فوٹو وام)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے۔ جمعہ 22 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 88 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 106 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 79 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 135 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  33 ہزار 08 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 128 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 50 ہزار 484 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 8 لاکھ 74 ہزار 638 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: