Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربن گیسز کے اخراج میں تین فیصد تک کمی لانے میں کامیاب رہے: الجدعان

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کررہے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت کا شمار گروپ 20 کی معیشتوں میں شامل اہم ملک ہے جبکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پرہے۔ دنیا کو توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار کا حامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار گرین سعودی عرب انیشیٹو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا جس میں ’اکوا پاور انٹرنیشنل کمپنی ‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹر محمد ابونیان بھی شریک تھے۔
 وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مملکت کا وژن 2030 پائیدار و مستحکم مستقبل کو مدنظررکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’ماحول انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کررہے ہیں جس کےلیے ہر نہ صرف مقامی  بلکہ عالمی اور بین الاقوامی سطح پربھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوشاں رہنا ہے۔
الجدعان نے ’گرین سعودی عرب‘ کی مہم کے حوالے سے مزید کہا ہمارا ہدف سال 2060 تک کاربن کے اخراج کو زیرو تک کرنا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا مملکت نے سال 2015 سے 2019 تک کاربن گیسز کے اخراج میں تین فیصد تک کمی کرنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ برسوں میں اس میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئی جبکہ مملکت نے اس میدان میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ وہ عالمی بینک اور تحفظ ماحولیات کے حوالے سے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں جبکہ پائیدار اور صاف توانائی کی فراہمی کے حوالے سے پیرس معاہدے کے مطابق کام کررہے ہیں۔
واضح رہے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی اور اہداف کے علاوہ متعدد نکات زیر بحث آئے۔

شیئر: