Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام، چار غیرملکی گرفتار

سمگلروں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں سپیشل سیکیورٹی گشتی دستے نے 23 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت ابلاغی امور کے انچارج کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ملزمان چار ہیں اور ان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔  چاروں سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کیے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سمگلروں کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہوئے جو ضبط کرلیے گئے۔ انہیں ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے متعلقہ ادارے کے  حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: