Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مریخ کے بعد امارات کی اگلی منزل وینس‘

خلائی کانفرنس و نمائش میں دنیا بھر کے ماہرین شریک ہیں- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’مریخ کے بعد ہماری اگلی منزل زہرہ ہوگی۔ پرواز کی کوئی انتہا نہیں۔ ہم کسی حد پر رکنے والے نہیں۔‘
الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے دبئی میں بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے موقع پر نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات خلا کے شعبے میں نئی کارنامے انجام دینے کے لیے کوشاں ہے۔ مضبوط عالمی شراکت اور اچھوتی صلاحیت کے مالک اماراتی نوجوان خلا کی تسخیر میں لگے ہوئے ہیں- ہماری آرزوؤں کی کوئی حد نہیں۔‘
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ’ہمارا ملک خطے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی اقوام کی خدمت کے لیے پائیدار ترقی اور سائنسی معیشت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔‘

اماراتی نوجوان خلا کی تسخیر میں لگے ہوئے ہیں- (فوٹو الامارات الیوم)

یاد رہے کہ دبئی میں اتوار کو بین الاقوامی خلائی کانفرنس کے ساتھ 72 ویں نمائش شروع ہوئی جس میں 110 سے زیادہ ملکوں کے وفود شریک ہیں۔
چار ہزار سے زیادہ افراد نمائش اور کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں- دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے خلائی امور کے ماہرین اور خلائی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور 350 نوجوان شامل ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: