Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی

ڈوائن پروٹوریس نے آخری پانچ اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 
جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ 
جنوبی افریقہ نے 144 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی پہلی وکٹ جلد کھو دی جب باوما صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے تاہم اس کے بعد ریزا ہینڈرکس اور رسی وین ڈر رسن نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 
ریزا ہینڈرکس نے 39 بنائے، عقیل حسین نے آؤٹ کیا جبکہ وین ڈر رسن 43 اور ایڈن مارکرم 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔  
منگل کو دبئی میں کھیلے جا رہے میچ  میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈین اوپنر ارون لیوئس نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم ڈوائن پروٹوریس نے نپی تلی بولنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی۔
ڈوائن پروٹوریس نے آخری پانچ اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ 
ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے 20 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا تاہم وہ بھی پروٹوریس کا شکار بن گئے۔ 
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ارون لیوئس اور کیئرن پولارڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہا۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوائن پروٹوریس نے تین، کیشو مہاراج نے دو جبکہ ربادا اور نوریے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
خیال رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کیونکہ دونوں ٹیمیں سپر 12 مرحلے میں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔ 
                

شیئر: