Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ترقیاتی فنڈ 200 ارب ریال کے منصوبوں میں مدد کرے گا

سعودی وژن 2030 کے  تحت اہداف حاصل کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قومی ترقیاتی فنڈ نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کا فنڈ قائم کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے قومی ترقیاتی فنڈ کے ماتحت ترقیاتی بینک اور فنڈ کے طور پر اس کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی ترقیاتی فنڈ نے بتایا کہ نئے فنڈ کے قیام کا فیصلہ سعودی وژن 2030 کے  تحت اہداف حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ  کام مملکت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے فروغ اور ان میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرکے انجام دیا جائے گا۔
قومی ترقیاتی فنڈ کے ڈپٹی چیئرمین محمد التویجری نے کہا کہ قومی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کو مملکت کے سرکاری قرضہ اداروں کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس سے ٹرانسپورٹ، پانی، توانائی،  صحت، تعلیم، مواصلات اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں کی سرپرستی ہوگی۔ فنڈ آئندہ 10 برس کے دوران 200 ارب ریال کی مجموعی لاگت کے منصوبوں کی مدد کرے گا۔ 
قومی ترقیافی فنڈ کے گورنر سٹیفن پال گراف کا کنہا ہے کہ قومی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ پر کام کی شروعات ایسے ماحول میں کی جارہی جبکہ سعودی وژن 2030 کی سرپرستی میں دیوہیکل منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے قیام میں حصہ لینے کے لیے بلیک راک کمپنی کو سٹراٹیجک شریک کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: