Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ریاض پرکشش بن چکا ہے: وزیر سرمایہ کاری

بین الاقوامی کمپنیاں مارکیٹ میں رہ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع دریافت کر سکیں گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے 44 بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اس اعلان پر کہ وہ اپنے ریجنل ہیڈ آفس سعودی دارالحکومت ریاض منتقل کریں گی، کہا ہے کہ 44 عالمی کمپنیوں کا یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاض عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش شہر بن چکا ہے- دنیا کے مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کی نظر میں ریاض پسندیدہ ترین انویسٹمنٹ سٹی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق 44 عالمی کمپنیوں کو سعودی عرب میں کاروبار کے لیے ریجنل ہیڈ آفس قائم کرنے کے لائسنس بدھ کو جاری کر دیے گئے۔ 

وزیر سرمایہ کار خالد الفالح نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں مارکیٹ میں رہ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع دریافت کر سکیں گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزیر سرمایہ کار خالد الفالح نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بین الاقوامی کمپنیاں ہمارے دارالحکومت کو اپنے ریجنل ہیڈکوارٹرز کے  لیے منتخب کر چکی ہیں۔ اس سے فریقین کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوگا- بین الاقوامی کمپنیاں مارکیٹ میں رہ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع دریافت کر سکیں گی۔
بین الاقوامی کمپنیاں مارکیٹ میں رہ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع دریافت کر سکیں گی-  اس سے 67 ارب ریال مقامی مارکیٹ میں لگیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: