Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل: پاکستان کے سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر چھ ماہ کی بندش کے بعد  گذشتہ ہفتے  مسافروں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد حان نے سنیچر کو کابل میں افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
منصور احمد خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوطرفہ تعاون بشمول انسانی امداد، تجارت اور لوگوں کے آمدورفت کے معاملات پر بات چیت کی۔
خیال رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر چھ ماہ کی بندش کے بعد  گذشتہ ہفتے  مسافروں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
تاہم ان کے داخلے کو ویزے سے مشروط کیا گیا ہے۔ افغانستان کا مطالبہ رہا ہے کہ پاکستان طورخم اور چمن بارڈر آمدورفت اور تجارت کے لیے کھول دے۔
طورخم بارڈر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے رواں برس 5 مئی کو بند کردیا گیا تھا جبکہ اگست کے دوران افغانستان میں حالات تبدیل ہونے کے بعد سرحد پر داخلے کی شرائط مزید سخت کی گئی تھیں۔
پاکستان نے ستمبر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے تاحال نہیں کھولا گیا ہے۔
 

شیئر: