Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا

امارات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان اور اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات نے لبنان کے وزیر اطلاعات  کے بیان کے بعد کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر پابندی بھی عائد کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے بارے میں لبنان کے بعض حکام کے ناقابل قبول بیانات کی روشنی میں مملکت سے اظہار یکجہتی کے لیے لبنان سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے اور اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل کویت کے دفترخارجہ نے ایک بیان میں لبنان سے اپنے سفیر کو مشاورت کےلیے بلانے اور کویت میں لبنان کے ناظم الامور کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے جمعے کو  لبنان سے اپنا سفیر مشاورت کے لیے طلب کرنے جبکہ ریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹے کے اندرمملکت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
 ملکی سلامتی اور عوام کے مفادات کی خاطر لبنان سے مملکت کے  لیے تمام درآمدات بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا تھا کہ’ لبنانی وزیر اطلاعات کے سعودی عرب مخالف بیان کا لبنانی حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لیے جانے پراقدامات اٹھائے گئے ہیں۔‘
 

شیئر: