Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ویکسین لگوانے والے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

برارہ راست مملکت آنا منظور شدہ ویکسینینش کا مکمل خوراکوں سے مشروط ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پرعمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں ان سے آگاہی بھی ضروری ہے۔
 کورونا کے حوالے سے سفری پابندی والے ملک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جانب سے پوچھا گیا ہے  ’والد کی زیر کفالت ہیں ، اس وقت پاکستان میں ہیں معلوم یہ کرنا ہے کہ سعودی عرب آنے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی تھیں اگروالد پاکستان آئیں تو ان کے ہمراہ  براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں ؟ 
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ممالک سے برارہ راست مملکت آنا کورونا ویکسینینش کا مکمل خوراکوں سے مشروط ہے۔
ایسے تارکین جنہوں نے مملکت سے روانگی سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون کا ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔
 امیگریشن قانون کے مطابق وہ تارکین جو ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ابشر پورٹل کے ’قدوم‘ پلیٹ فارم پررجسٹریشن ضرور کرائیں اس کے علاوہ صحتی ایپ پرموجود صحت پاسپورٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کے علاوہ اس کا پرنٹ بھی نکلا جائےـ  
سعودی عرب آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے اس لیے اس امرکا خیال رکھیں کہ پی سی آر ٹیسٹ ٹکٹ بک کرنے کے بعد کیا جائے اور کنفرم سیٹ کے بعد ہی پی سی آر ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائےـ 

 مقررہ مدت کے بعد انہیں کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

 ایک اور شخص کی جانب سے سوال کیا گیا ’پاکستان میں سائینوویک کی دو خوراکیں لگوائی ہیں کیا دبئی کے راستے سعودی عرب جاسکتا ہوں؟ 
اس حوالے سے سعودی محکمہ امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں مروجہ ویکسین کی خوراکیں نہیں لگوائی انہیں چاہئے کہ وہ مملکت آنے کےلیے سعودی عرب میں مروجہ ویکسین (فائزربائیونٹک ، اسٹرازائینکا ، جانس اینڈ جانس یا موڈرنا ) کی کوئی ایک بوسٹرڈوز لگوائیں علاوہ ازیں مملکت آنے قبل اپنی ویکسینیشن کے بارے میں ثبوت فراہم کریں۔ انہیں ’قدوم ‘ پلیٹ فارم پرویکسینینش کے بارے میں بھی اندراج کرانا ہوگا۔
ایسے افراد جو سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ملک سے تعلق رکھتے ہیں اگروہ مملکت آنا چاہئیں تو وہ دوہفتے کسی ایسے ملک میں قیام کریں گے جہاں سے مملکت آنے پرپابندی نہیں ہے۔
ممنوعہ ممالک کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے تارکین کو یہاں آ کرپانچ دن کے لیے ہوٹل قرنطینہ کیا جائے گا اور مقررہ مدت کے بعد انہیں کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

شیئر: