Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجر اسود کی معمول کی مرمت کا کام شروع

’حجر اسود کی مرمت کے کام میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ حجر اسود کی معمول کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مرمت کی ہدایت کر دی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حجر اسود کی مرمت کا کام انتہائی ماہر ٹیم کی زیر نگرانی انجام پا رہا ہے‘۔
’حجر اسود کی مرمت کے کام میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ریکارڈ وقت کام کی تکمیل ممکن ہوسکے‘۔
انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حرمین شریفین کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں‘۔
انہوں نے حرمین کے زائرین کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: