Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے باشندے چینی سمیت کئی زبانوں میں سیاحوں کا خیر مقدم کریں گے

رائل کمیشن فار العلا نے لینگویجز انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ہے ( فوٹوعرب نیوز)
العلا کے باشندے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی اور نباتیان میں خوش آمدید کہیں گے جو اس شہر میں ہزاروں سال پہلے رہتے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن فار العلا نے العلا لینگویجز انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا جس کا مقصد شہرکے نوجوانو ں کی کمیونیکیشنزمہارت کو فروغ دینا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ دوسرے پروگراموں کا حصہ ہے جو رائل کمیشن فار العلا العلا کے شہریوں کو پیش کرتا ہے اور اور یہ تاریخی شہر کی پائیدار ترقی کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔
یہ انسٹی ٹیوٹ جو سیکھنے اور ثقافتی تبادلے کا مرکز ہےعربی، انگریزی،فرانسیسی، مینڈارن چینی اور نباتیان کے کورسز پیش کرے گا جو پہلی صدیوں میں بولی جاتی تھی۔ یہ علاقہ تاریخی حوالوں سے مالا مال ہے۔
19 کلاس رومز پر مشتمل انسٹی ٹیوٹ العلا کے شہریوں کی لسانی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ انسٹی ٹیوٹ اپنے اراکین کو زائرین کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے اور العلا کی میراث کا اشتراک کرنے کا مواقع فراہم کرے گا۔ یہ وزیٹرز اور رہائشیوں کو سعودی ثقافت اور قدیم تہذیبوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے عربی زبان کے کورسز پیش کرے گا۔
طلبہ ایک عام کورس پروگرام کے لیے 219 ریال میں دس گھنٹے فی ہفتہ یا 450 ریال میں 32 گھنٹے فی ہفتہ کے انتہائی کورس کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔
چینی زبان کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے سعودی منصوبے کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے العلا کے تمام باشندوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے ایک منفرد زبان کا پروگرام شروع کیا۔

دس گھنٹے کے چینی کورس کی فیس ہر ہفتے 219 ریال  تک ہو سکتی ہے( فوٹو ٹوئٹر)

دس گھنٹے کے چینی کورس کی فیس ہر ہفتے 219 ریال  تک ہو سکتی ہے جبکہ ایک درخواست دہندہ نباتین کورسز کے لیے رجسٹرڈ ہو سکتا ہے جو ہفتے میں دو سے چھ گھنٹے کے درمیان 50 سے 150 ریال میں ہو گا۔
رائل کمیشن فار العلا کے گورنر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ زبان رابطے اور علم کے لیے اہم پل ہے۔ ’انسٹی ٹیوٹ جو زبانیں فراہم کرے گا وہ سب سے اہم بین الاقوامی زبانوں میں العلا کی کہانی سنانے کے لیے ضروری ہوں گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’العلا میں وطن کے بچے اس کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم شراکت دار ہیں اور العلا لینگویجز انسٹی ٹیوٹ انہیں وزیٹرز اور سیاحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔‘
شہزادہ بدر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’نیا انسٹی ٹیوٹ عربی، نباتین، انگریزی، فرانسیسی اور چینی تعلیم شروع کرے گا تاکہ تہذیبوں کے لیے ایک میٹنگ پوائنٹ اور دنیا کے اہم ترین ثقافتی مقامات میں سے ایک کے طور پر العلا کے تاریخی کردار کو تقویت ملے۔‘
یہ انسٹی ٹیوٹ رائل کمیشن فار العلا، العلا کے سکالرشپ پروگرام کی سپورٹ کرے گا اور امیدواروں کو دنیا کی سب سے باوقار یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں شامل ہونے کے لیے تیار کرے گا۔
 

شیئر: