Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں

گاڑی کے مالکان کو کارڈ ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ آئندہ گاڑی کے مالکان کو کارڈ ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سمارٹ موبائل سے ابشر کے ذریعے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ دکھایا جاسکتا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ابشر ایپ تک رسائی حاصل کرکے ڈیجیٹل آئی ڈی کا انتخاب کیا جائے۔ اس کے بعد ڈیجیٹل آئی ڈی کو ایکٹیو کیا جائے پھر ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن لائسنس سروس کا انتخاب کیا جائے۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ کے ذریعے ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ  وہ موثر ہے یا نہیں اور آپ متعلقہ گاڑی کے مالک ہیں۔ اس کے لیے آئندہ وہیکل رجسٹریشن لائسنس کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

شیئر: