Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے 15 ہزار 399 غیر قانونی تارکین گرفتار

’گرفتار شدگان میں سے 7292 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘ (فوٹو: سبق)
گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے 15 ہزار 399 تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد کو 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مہم کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 7292 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’اسی طرح 6373 افراد سرحدی قوانین کی جبکہ 1734 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 278 افراد کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’ان میں سے 42 فیصد یمنی، 55 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ملکوں کے شہری تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’اسی طرح 18ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی تارکین کی مدد کر رہے تھے یا انہیں مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کر رہے تھے‘۔
 

شیئر: