Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں باپ سے اب بھی ڈرتا ہوں،سلمان

ممبئی ...بالی وڈ اسٹار سلمان خان اب بھی اپنے ماں باپ سے ڈرتے ہیں۔ سلمان خان کے سامنے اچھے اچھوں کی بولتی بند ہوجاتی ہے لیکن ایسا کوئی ہے جس کے سامنے سلمان گنگ ہوجاتے ہیں۔ سلمان نے ٹوئٹر پر ایک پرستار کے سوال کے جواب میں لکھا کہ ابھی تک اپنے ماں باپ سے ڈرتا ہوں۔ مجھے اب بھی اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ جو کر رہا ہوں اس سے میری مم اور ڈیڈ کو زک پہنچ سکتی ہے یا میرے بھائی بہن پریشان ہو سکتے ہیں۔سلمان خان نے کہا کہ جب کوئی انسان بلندی پر پہنچ جاتا ہے تو اس کے ارد گرد والے جی حضوری کرنے لگتے ہیں لیکن جب بھی کچھ غلط کرنے والا ہوتا ہوں تو میرا خاندان اور دوست مجھے زمین پر لے آتے ہیں۔ سلمان فی الحال ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے علی عباس ظفر ہدایت کر رہے ہیں۔ فلم ٹیوئب لائٹ عید پر ریلیز ہونے والی ہے، جسے کبیر خان نے ہدایت کی ہے۔ 
 

 

شیئر: