Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم کے کیوریٹر کی ’اچانک موت‘، آئی سی سی کا تعزیت کا اظہار

شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ اتوار کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم کے کیوریٹر (پچ تیار کرنے والے) موہن سنگھ کی ’اچانک موت‘ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے اتوار کو جاری گئے گئے بیان کے مطابق ابوظہبی کرکٹ، گراؤنڈ سٹاف اور موہن سنگھ کے خاندان کی درخواست پر اتوار کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہوا۔
شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ اتوار کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
آئی سی سی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’ہم گہرے صدمے میں ہیں اور ہماری ہمدردیاں اور دعائیں موہن کے خاندان اور ان کے دوستوں کے ساتھ ہیں۔ ابوظہبی کرکٹ اور یہاں موجود ہر شخص اس واقعے پر غمگین ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مابق موہن سنگھ نے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں 2004 میں کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے موہالی (انڈیا) کے پنجاب کرکٹ گراؤنڈ میں کیوریٹر کی تربیت حاصل کی تھی۔

شیئر: