Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اولڈ از گولڈ‘: شعیب ملک وہ ’بڑا بھائی‘ جس کی ہر خاندان کو ضرورت ہے

شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 18 گیندوں پر ففٹی اسکور کی اور اس وقت ان کا نام پاکستانی سوشل میڈیا پر ہر طرف چھایا ہوا ہے۔
شعیب اختر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ شعیب ملک 40 سال کی عمر میں بھی جوان ہیں۔
پاکستان کے ایک اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ شعیب ملک کا سیمی فائنل سے قبل فارم میں آنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے شعیب ملک کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اولڈ از آلویز گولڈ۔‘

شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ کے اعلان کے وقت تنقید کی زد میں تھے۔
انڈین کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’دیکھا، ہر خاندان کو بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
شفاعت علی نے لکھا ’عمر صرف ایک نمبر ہے، کلاس دائمی ہے۔‘
کچھ صارفین سوشل میڈیا پر شعیب ملک سے معافی مانگنے کے لیے ’معافی نامے‘ بھی ڈھونڈتے ہوئے نظر آئے۔
واضح رہے شعیب ملک سے پہلے پاکستان کی جانب سے ٹی20 میچوں میں تیز ترین ففٹی کرنے کا اعزاز عمر اکمل کے پاس تھا، جہنوں نے یہ کارنامہ 21 گیندوں پر آسٹریلیا کے خلاف 2010 میں سرانجام دیا تھا۔

شیئر: