Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: عدنان سمیع خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما شری دیا گیا

راشٹرپتی بھون میں ہونے والی ایک تقریب میں انڈین صدر نے عدنان سمیع خان کو ایوارڈ دیا۔ فوٹو: انڈین صدر ٹوئٹر)
انڈیا نے نامور موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع خان کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔
پیر کو دہلی میں راشٹرپتی بھون میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ان کو یہ ایوارڈ صدر رام ناتھ کووند نے دیا۔
ان کے علاوہ انڈین اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تقریب کی تصاویر میں کنگنا رناوت کو ہری اور سنہری ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 
عدنان سمیع نے کالی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی، جس پر سنہرے دھاگے سے کڑھائی ہوئی تھی۔
پدما شری ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر فنکاروں میں کرن جوہر، ایکتا کپور اور مرحوم گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم شامل ہیں۔
ایوارڈ ملنے پر کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ ہ ایوارڈ ان کے لیے خاص ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی۔
انڈیا ٹوڈے ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے وہ اس ایوارڈ کے حقدار ہیں۔ ایک پروڈیوسر کے طور پر جو فلمیں وہ بناتے ہیں، چاہے وہ قیصری ہو یا گڈ نیوز، وہ قابل تعریف ہیں۔ ان کے والد نے انہیں شروعات کا راستہ دکھایا لیکن وہ اپنی کوششوں اور صلاحیتوں کی وجہ سے اس مقام تک آئے ہیں۔‘

ایوارڈ ملنے پر کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ ہ ایوارڈ ان کے لیے خاص ہے۔ فوٹو: اے این آئی 

کنگنا رناوت نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سفر ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے کیا اور کرن جوہر اور ایکتا کپور جیسے لوگوں کے ساتھ ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہونے ان کے لیے بڑے بات ہے۔
’اور عدنان سمیع جی کے گانے کس نے نہیں سنے۔ میری جیسی لڑکی کے لیے ایسے لوگوں کے ساتھ پدما شری ایوارڈ ملنا فخر کی بات ہے۔‘

شیئر: