Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'یہ عدنان سمیع خان ہیں یا چارلی چیپلن؟'

عدنان سمیع کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں (تصویر: انسٹاگرام)
لاک ڈاؤن میں جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں ہر شخص کسی نہ کسی طرح اس روٹین کا عادی بن رہا ہے یا پھر یوں کہہ لیں کہ خود کو اس طرز زندگی کے مطابق ڈھال رہا ہے۔
اور یہ بھی سچ ہے کہ جب بھی زندگی معمول پر آئے گی دفاتر کھل جائیں گے تو ہم میں سے بہت سوں کو دوبارہ اس روٹین کا عادی بننے میں وقت لگے گا۔
ایک دم ہاتھ ملا لینا، اپنے دوستوں اور پیاروں سے بلا جھجک گلے ملنا یہ سب شاید اتنا آسان نہیں ہوگا۔ قرنطینہ میں گزرنے والی زندگی  کے یہ اثرات کب تک باقی رہیں گے اس بارے میں تو کچھ کہا نہیں کہا جا سکتا۔ 
لاک ڈاون لوگوں کی زندگیوں پر کیسے اثرانداز ہورہا ہے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات بھی آئے روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
 گلوکار عدنان سمیع نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے  جس میں انہوں نے چارلی چپلن  والے فلٹر کے ساتھ ’میری پیاری بندو‘ کے گانے پر لپسنگ کر رہے ہیں۔ ا نہوں نے لکھا کہ یہ ہیں ’’لاک ڈاؤن کے اثرات‘

عدنان سمیع کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے مونچھیں رکھنے کا مشورہ دیا  تو کسی نے ایسی ویڈیوز مزید بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔
ٹوئٹر صارف پرون گمارے نے لکھا کہ 'یہ بہت اچھا کیا ہے آپ کو کسی فلم یا سریز میں اداکاری کے بارے میں سوچنا چاہیے۔'

ٹوئٹر صارف سوربھ نے لکھا کہ سر آپ کو مونچھیں اچھی لگ رہی ہیں آپ کو رکھنی جاہیے۔

جس گانے پر عدنان سمیع نے ویڈیو بنائی ہے وہ  انڈین فلم ’پڑوسی‘ سے لیا گیا ہے جس میں کشور کمار اور  سنیل دت نے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے۔
عدنان سمیع نے چونکہ چارلی چپپلن والے فلٹر میں ویڈیو بنائی تھی اس لیے انسومن پارچ نے انہیں ’چار لی سر‘ لکھا

کچھ سال قبل ہی اس گانے کے بول ’میری پیاری بندو‘ کے ٹائٹل سے اکشے رائے کی ہدایتکاری میں ایک ’میوزیکل کامیڈی فلم‘  بھی بنائی گئی تھی جس میں بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور ایوشمان کھرانہ نےکام کیا تھا۔
فلم’میری پیاری بِندو‘ میں زبردست میوزک اور سپر ہٹ گانوں کے ساتھ ہلکی پھلکی کامیڈی بھی شامل تھی۔

شیئر: