Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈکپ: انڈیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو:اے ایف پی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری گروپ میچ میں انڈیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف تھا جو کے ایل راہُل اور روہت شرما کی شاندار بلے بازی کی بدولت 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
 نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ 
نمیبیا کی جاجب سے ڈیوڈ ویزے نے 26، سٹیفن بارڈ 21  جینی فرائی لنک 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انڈیا کی جانب سے اشون اور روندر جڈیجا نے تین تین جب کہ بمرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں انڈیا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
یہ میچ وراٹ کوہلی کا بطور کپتان آخری ٹی20 میچ تھا۔  
انڈیا اور نمیبیا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے  باہر ہوچکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔
گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جب کہ گروپ دو سے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 نومبر جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: