Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیسن روئے انجری کا شکار ہو ورلڈ کپ سے باہر

جیسن روئے کی جگہ جیمز وینس انگلینڈ کے سکواڈ کا حصہ بنیں گے (فوٹو اے ایف پی)
ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر جیسن روئے زخمی ہو گئے تھے اس لیے وہ ٹورنامنٹ کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سنگل رن لیتے ہوئے جیسن روئے کی پنڈلی میں چوٹ آئی تھی اور وہ زمین پر گر گئے تھے۔
جیسن روئے کی جگہ جیمز وینس انگلینڈ کے سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
تیمال ملز کے بعد جیسن روئے بھی زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور انگلینڈ کے لیے یہ ایک جھٹکے سے کم نہیں۔
جیسن روئے کا کہنا ہے کہ ’مجھے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسوس ہے۔ یہ کڑوی گولی ہے جو نگلنی پڑ رہی ہے۔‘
انگلینٖڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’آپ نے جو مثبت جذبہ دیا ہم اس کے تحت کھیل جاری رکھیں گے۔‘
انگلینڈ کے پاس جیسن روئے کی جگہ اوپننگ کے لیے جونی بیرسٹو، لیام لیونگ سٹو، ڈیوڈ ملن اور معین علی جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔
جیسن روئے اور ملز سے پہلے انگلینڈ اپنے دیگر زخمی کھلاڑیوں بین سٹوک، جوفرا آرچر کے  بغیر ٹی 20 ورلڈ کپ کے میدان میں اترا تھا۔

شیئر: