Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے 70 ہزار تفتیشی دورے، 668 دکانوں کے خلاف کارروائی

’تجارتی اداروں کے خلاف زیادہ تر کارروائی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کی گئی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے ملک بھر میں 70 ہزار 762 تفتیشی دورے کرتے ہوئے 668 تجارتی اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تجارتی اداروں کے خلاف زیادہ تر کارروائی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کی گئی ہے۔
وزارت تجارت نے تمام دکانوں اور شاپنگ مالز کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہیں اور جن کا توکلنا میں سٹیٹس اپ ڈیٹ ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دکانوں اور تجارتی اداروں کی انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی پابندی کرے‘۔
’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کی تکرار پر جرمانے کی رقم دوگنا کردی جاتی ہے‘۔
 
 

شیئر: