Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی ٹرکوں کے لائسنسوں کے اجرا کےلیے ون ونڈو سسٹم

ٹرانسپورٹ لائسنس ایک جگہ سے جاری ہوں گے (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نےغیرملکی ٹرکوں کے معاملات کی اصلاح اورلائسنسوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ڈاکٹر رمیح الرمیح نےکہا کہ ٹرانسپورٹ لائسنس ایک جگہ سے جاری ہوں گے۔ نیا طریقہ کار موثر ہوگا۔ ون ونڈو سسٹم سے لائسنس کے اجرا میں تیزی آئے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں ڈرونز کے استعمال کےلائسنس کا اجرا ابھی زیرغور ہے۔ اس سلسلے میں کچھ سیکیورٹی تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے۔  
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی مستقبل کے حوالے سے متعدد منصوبے تیار کررہی ہے۔ مثلا ٹرانسپورٹ مارکیٹ میں بسوں کا منصوبہ، پبلک ٹرانسپورٹ خلاف ورزیوں کا خود کار سسٹم کے ذریعے اندراج، شاہراہوں سے سامان لےجانے والے ڈرائیوروں کے اوقات کار کا تعین، روڈ کے دونوں اطراف معائنہ نظام، غیرملکی ٹرکوں کے امور کی اصلاح اور منصفانہ کمپیٹیشن جیسے امور منصوبوں کا حصہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی پانچ برس سے اوپر والے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی لگا رہی ہے۔ علاوہ ازیں مملکت کے شہروں میں غیرملکی ٹرکوں کے امور منظم کیے جارہے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹرک کارگو خلاف ورزیاں محدود ہوں۔ 
ڈاکٹر رمیح الرمیح نےکہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹ سٹراٹیجک کے تحت دمام، الجبیل، الخفجی میں 7 لاجسٹک زون قائم کیے جائیں گے۔

شیئر: