Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم نومبر سے جدہ پورٹ میں ٹرکوں کے داخلے کے  لیے بکنگ نظام 

نئے نظام کے تحت بندرگاہ میں بکنگ کرانے والی ٹرک داخل ہوسکیں گے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں جدہ پورٹ کی انتظامیہ  یکم نومبر 2021 سے ٹرکوں کے لیے بکنگ کے اوقات کا نظام نافذ کرے گی۔ 
نئے نظام کے تحت بندرگاہ میں وہی ٹرک داخل ہوسکیں گے جو ’فسح‘ پلیٹ فارم کے ذریعے وقت لیے ہوئے ہوں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئے نظام کی بدولت جدہ بندرگاہ کی سٹریٹیجک تجارتی مرکز کی حیثیت سے پوزیشن مضبوط ہوگی۔
بندرگاہ کی انتظامیہ صارفین کو معیاری خدمت پیش کرنے اور سہولتوں کا دائرہ وسیع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ نیا طریقہ کار جسے لازمی قرار دیا گیا ہے اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ 
جدہ بندرگاہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے نظام پر عمل درآمد کے بعد ٹرکوں کے ڈرائیور انتظار کی مشقت سے بچ جائیں گے۔ بندرگاہ کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ ازدحام کم ہوگا- بندرگاہ میں 24 گھنٹے کام ہوگا۔ 
کسٹم کلیئرنس کرانے والے اہلکار اور ٹرانسپورٹ کمپنیاں ’فسح‘ پلیٹ فارم کے ذریعے بندرگاہ میں داخل ہونے سے متعلق تمام تفصیلات سے پہلے ہی واقف ہو جائیں گے۔ ان کا وقت ضائع نہیں ہوگا اور نہ بندرگاہ کے  اہلکاروں کا وقت برباد ہوگا۔ 
اس نظام پر عمل درآمد کا آغاز چار اکتوبر 2020 سے ہو چکا ہے۔ اس کے بعد 11 اگست 2021 سے اسے جزوی طریقے سے لازمی کیا گیا جبکہ یکم نومبر 2021 سے اسے مکمل طور پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

شیئر: