Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ پر یوٹیوب، گوگل سروسز کی معطلی کی شکایات

صارفین کے مطابق یوٹیوب آدھے گھنٹے تک معطل رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیٹ صارفین ٹویٹر پر شکایات کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ویڈیوز کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’یوٹیوب نہیں چل رہی۔‘
اس کے بعد ’یوٹیوب ڈاؤن‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ’گوگل‘ بھی نہیں چل رہا۔
’اٹس احمد‘ نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’یوٹیوب اور گوگل کام نہیں کر رہے۔‘

محمد ارسلان نامی صارف نے کہا کہ ’ظاہری طور پر پاکستان میں یوٹیوب آدھے گھنٹے سے بند ہے۔

’ڈاؤن ڈٹیککٹریوکے‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق صارفین یہ شکایات کررہے ہیں کہ صبح سے یوٹیوب ان کے پاس نہیں چل رہا۔

اس حوالے سے یوٹیوب اور گوگل کی جانب سے کوئی بیان تو سامنے نہیں آیا۔
برطانوی اخبار ’دا مرر‘ کے مطابق ’ڈاؤن ڈٹیکٹر یوکے‘ کو گوگل کے حوالے سے ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوٹیوب اور گوگل کے نہ چلنے کے حوالے سے برطانیہ میں شکایات کی جا رہی ہیں، تاہم امریکا میں یہ انٹرنیٹ سروسز چل رہی ہیں۔
تاہم پاکستان میں اب یوٹیوب اور گوگل کی سروسز بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

شیئر: