Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ السعودیہ سے 2030 تک سالانہ 85 ملین افراد سفر کرسکیں گے‘

2030 تک 200 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جانے لگیں گی(فوٹو العربیہ)
سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) کے ایگزیکٹیو چیئرمین ابراہم کوشی نے کہا ہے کہ السعودیہ 2022 میں اپنی پروازوں کا دائرہ 200 ائیر پورٹس تک پھیلانے کا عزم  رکھتی ہے۔ 
العربیہ کے مطابق السعودیہ کشادہ طیارے حاصل کررہی ہے جو 2022 میں دستیاب ہوں گے۔ کم بجٹ ایئر لائن فلائی ادیل سے بھی کام لیا جائے گا۔ 2030 تک 200 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جانے لگیں گی۔
ابراہیم کوشی نے دبئی ایئر شو میں امید ظاہر کی کہ السعودیہ 2030 تک سالانہ 85 ملین افراد کو سفر کرانے کی پوزیشن میں ہوگی۔ کورونا وبا سے قبل السعودیہ سے سفر کرنے والوں کی سالانہ تعداد 35 ملین تھی۔ 
کورونا وبا سے قبل السعودیہ 90 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی تھی جن میں سے 28  ڈومیسٹک ہیں۔ 
السعودیہ لمیٹڈ کارگو کمپنی نے براعظم ایشیا میں بیسٹ ایئر کارگو ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
السعودیہ نے مئی 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ ہانگ کانگ سے بوئنگ بی 787 کی تین اضافی پروازیں چلائے گی۔ یہ فیصلہ ای کارگو کی بڑھتی ہوئی طلب پر کیا گیا۔ اس کے بعد براعظم ایشیا سے ہفتے میں پروازوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ ہانگ کانگ، شنگھائی اور گوانگ ژو کے لیے پروازیں چل رہی ہیں۔

شیئر: