Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا کویتی اولمپک کمیٹی کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

امیر کویت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے کویتی اولمپک کمیٹی کے سابق صدر شیخ سلمان حمود السلمان الحمود الصباح کے انتقال پر امیر کویت اور ولی عہد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو الگ تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
شیخ سلمان حمود السلمان الحمود الصباح بدھ کو 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کویت فٹبال ایسوسی ایشن اور العربی سپورٹنگ کلب دونوں کے سابق صدر رہے۔
انہوں نے 1950 کی دہائی میں العربی سپورٹنگ کلب میں ایک فٹبال پلیئر کے طور پر اپنے کیئرییر کا آغاز کیا اور 70 سال ملک میں سپورٹس کی ترقی کے لیے وقف کردیے۔

 

شیئر: